دہشت گردوں اور بلوائیوں پر موت بن کے برسے ایران کے میزائل
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے شمالی عراق میں دہشت گرد گروہوں کے کئی ہیڈ کوارٹرز پر توپ خانے سے حملہ کیا۔
سحر نیوز/ ایران: عراق کے شمالی علاقے میں واقع دہشت گرد گروہوں کے ہیڈ کوارٹر کو حمزہ سید الشہداء کے اڈے سے توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
ارومیہ سے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، آج شام آئی آر جی سی کی زمینی فورس کے توپ خانے سے دہشت گرد گروہوں کے کئی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا گیا۔
ایک باخبر فوجی ذریعے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ اقدام انقلاب مخالف عناصر اور ان کے رہنماؤں کی طرف سے فسادات اور حمایت یافتہ غنڈوں و بلوائیوں کے اقدامات کے جواب میں اور ان گروہوں کو سزا دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ شمال مغربی سرحدوں کی دوسری جانب دہشت گرد گروہوں کے متعدد ہیڈکوارٹروں کو جوشیلے اور جاق و چوبند دستوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جیالوں نے توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
اس باخبر ذریعے نے تاکید کی ہے کہ توپ خانے کے یہ حملے جاری رہیں گے۔
گزشتہ چند دنوں میں دہشت گرد گروہوں نے عوامی احتجاج کا سہارا لے کر شمال مغرب کے سرحدی شہروں میں اشتعال انگیزیاں اور دہشت گردی پھیلانے کی کوششیں کی تھیں۔