Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کا طرزعمل منافقانہ ہے، اس حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ
    امریکہ کا طرزعمل منافقانہ ہے، اس حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رائے عامہ کو درست معلومات کی ضرورت ہے کیونکہ امریکن پیغام کچھ بھجواتے ہیں اور میڈیا کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں، امریکہ کا طرزعمل منافقانہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آرمینیا میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے منافقانہ رویے اور برتاؤ پر حیرت نہیں اس لئے کہ امریکی حکام بیان کچھ دیتے ہیں اور میڈیا پر کچھ اور طرح سے بات کرتے ہیں ۔

امیر عبداللہیان نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ بیرونی قوتیں خطے میں مداخلت نہ کریں اورآذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات فروغ پائیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت رائے عامہ کو درست معلومات کی ضرورت ہے اس لئے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے ایران سے کہا کہ وہ معاہدے کے حوالے سے پریشان ہے لیکن اس نے میڈیا میں اعلان کیا کہ مذاکرات ہماری پہلی ترجیح نہیں، ہمارے لئے یہ قابل قبول نہیں اور امریکہ کا یہ طرز عمل منافقانہ ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے آرمینا کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دوجانبہ روابط  کے فروغ سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس