Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران و روس کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کا ایک بار پھر دعوی

امریکی وزیر خارجہ نے جنگ یوکرین میں روس کی جانب سے ایرانی ڈرون طیاروں کے استمعال کا ایک بار پھر دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ تہران اور ماسکو واشنگٹن کے اس دعوے کی تردید کر چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اپنے دورہ کینیڈا میں دعوی کیا ہے کہ یوکرین کی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے روس کی جانب سے ایرانی ڈرون طیاروں کا استعمال وحشتناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اس قسم کے ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ امریکہ ایران پر روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے کا، ایسی حالت میں الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ خود اب تک یوکرین کو تقریبا اٹھارہ ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کر چکا ہے جبکہ روس کو ڈرون طیارے فراہم کئے جانے کے دعوے کی ایرانی حکام نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنے دعوے کا اعادہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل سے رابطہ برقرار کر کے کہا ہے کہ امریکی دعوے کا جائزہ لینے کے لئے تہران، ایران و یوکرین کے فوجی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ٹیگس