Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران جلد ہی امریکا اور کینیڈا کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں کے جواب میں ان ممالک کے افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر ے گا

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس: کنیڈا نے بدھ کے روز ایران کے چھ افراد اور چار اداروں پر پابندیاں عائد کی دیں اور ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جب کہ امریکا نے بھی ایرانی انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرروں ، جیل وارڈن اور دوسرے افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ان امریکی اور کینیڈا کے اقدامات کے حوالے سے جب ایک صحافی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سے سوال کیا تو ناصرکنعانی نے کہا کہ  وہ امریکا اور کینیڈا کے ان اقدامات کا مناسب جواب دیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ تہران جلد ہی امریکی اور کینیڈین افراد اور اداروں پر دہشت گردی، دہشت گردوں کی جان بوجھ کر حمایت ، تشدد اور نفرت کو ہوا دینے، فسادات، تشدد کی کارروائیوں اور ایرانی قوم کے حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دے گا۔

ٹیگس