Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  •  ایران کی جانب سے عراق کے اندر فوجی کارروائی کی دھمکی میں کتنی ہے سچائی؟

ایران کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: المیادین نیوز چینل نے بعض ایرانی ذرائع کے حوالے سے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں ایران کے بارے میں کیے گئے دعوے کو مسترد کر دیا۔

اس برطانوی اخبار نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے بغداد کے دورے کے دوران دھمکی دی تھی کہ اگر علیحدگی پسند دہشت گردوں کو ایران میں دراندازی سے نہ روکا گیا تو تہران شمال میں زمینی کارروائی شروع کر دے گا۔

المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ یہ دعوے کسی بھی طرح درست نہیں ہیں اور جنرل قاآنی نے عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران اس قسم کے بیانات نہیں دیے۔

ان ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ آئی آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے شمالی عراق پر کسی طرح کے زمینی یا غیر زمینی حملے کی دھمکی نہیں دی۔

ٹیگس