مسجد الاقصی کی بے حرمتی عالمی ضابطوں کی خلاف ورزی اور مقدسات کی توہین ہے: ایران
ایران نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی سمیت فلسطین کے مقدس مقامات کی کسی بھی قسم کی بے حرمتی بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کی اقدار اور مقدسات کی توہین ہے ۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے قدس کی غاصب، جابر اور نسل پرست صہیونی حکومت کی کابینہ کے وزیر ایتامار بن گویر کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے مقدس مقامات کی کسی بھی قسم کی بے حرمتی بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی اور اقدار و مقدسات کی توہین ہے جس کو دنیا بھر کے مسلمانوں کا اور مسلم اقوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ناصر کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ بیتالمقدس فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت ہے اور مسجد الاقصی سمیت فلسطین کے مقدس مقامات کی کسی بھی قسم کی بے حرمتی بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کی اقدار اور مقدسات کی توہین ہے جسے دنیا، اور مسلم اقوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گی۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی مزاحمت و استقامت کو سراہتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کی نئی کابینہ کی مہم جوئی اور اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف خبردار کیا اور فلسطین اور القدس شریف کی آزادی کو عالم اسلام کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام آزاد منش انسان بالخصوص اسلامی اقوام اور ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ بیت المقدس کے ہمہ گیر دفاع اور صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
ناصرکنعانی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا قانونی فرض ادا کریں اور فلسطینی عوام اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف جارح اور نسل پرست صہیونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کو روکیں۔
واضح رہے کہ کل قدس کی غاصب، جابر اور نسل پرست صہیونی حکومت کی کابینہ کے وزیر ایتامار بن گویر نے اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی جس کی عالمیک سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔