Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن کے خلاف جارح ممالک کو اسلحہ دینے والے ایران کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فرانس کی جانب سے ایران کے یمن ارسال کردہ ہتھیاروں کی دریافت کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فرانسیسی افواج کی جانب سے یمن بھیجے گئے ایرانی ہتھیاروں کی دریافت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جو یمن میں جارحیت کرنے والے ممالک کی کھل کر مدد کرتے ہیں اور اس ملک کے عوام کے خلاف غیر انسانی ناکہ بندی کی حمایت و مدد کرتے ہیں وہ دوسروں پر الزام لگانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن بھیجے گئے ایرانی ہتھیاروں کی فرانس کی طرف سے دریافت کی خبر کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات سیاسی محرکات کی وجہ سے لگائے گئے تا کہ عالمی رائے عامہ کے ذہن کو گمراہ کیا جائے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ سے پہلو تہی کرنے والے ممالک کو چاہئیے کہ وہ اس ظالمانہ جنگ میں اپنے مفادات سے چشم پوشی کرکے جلد از جلد اس  ظالمانہ اور یکطرفہ جنگ کو ختم کریں۔

ٹیگس