امریکہ پھر ناکام ہوا، ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب سربراہ مقرر
اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی اٹھہترویں جنرل اسمبلی کے نائب سربراہ اور اسکی تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی پریزائڈنگ کمیٹی کےرکن اور رپورٹر کے طور پر چُن لیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ایران: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ہوا جس میں سبھی اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کو اٹھہترویں جنرل اسمبلی کے نائب سربراہ کے طور پر منتخب کیا۔
اس فیصلے کے بعد ایران ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں ایشیا اور اوشینیا سے پانچ منتخب نائب سربراہوں میں سے ایک ہے۔
مذکورہ پانچ منتخب نمائندوں کا کام جنرل اسمبلی کی آئندہ نشستوں کو مینیج کرنے کے علاوہ یو این کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن کے ساتھ مل کر جنرل کمیٹی کو تشکیل دینا ہے کہ کہ جن پر جنرل اسمبلی کی نشستوں میں ایجنڈے کا تعین اور اسکی ترجیحات کو طے کرنا ہے۔
اقوام ممتحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسی طرح ایران کو تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی پریزائڈنگ کمیٹی کےرکن اور رپورٹر کے طور پر بھی منتخب کیا۔ واضح رہے کہ ایران کا مذکورہ دو عہدوں کے لئے ایسے عالم میں انتخاب عمل میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے وسیع پیمانے پر اپنی سفارتی مہم چلا کر یہ کوشش کی کہ ایران کو یہ دو عہدے نہ دئے جائیں۔