Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شریک

ایرانی کسٹم کی رپورٹ کے مطابق چین ایران کے سب سے بڑے تجارتی شریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایرانی کسٹمز کے نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ایرانی کسٹمز کی طرف سے شائع کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں موسم بہار میں ایران کا کل تجارتی لین دین 26 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی غیر پیٹرولیئم اشیاء کی مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اعداد  وشمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران ایران کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن میں ایک فیصد اور مالیت میں 5.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 80 لاکھ 557 ہزار ٹن اور 14 ارب 19 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس موسم بہار میں ایران کی زیادہ تر برآمدات چین، عراق، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کیلئے رہیں۔

ایران نے بھی بالترتیب پانچ ممالک متحدہ عرب امارات، چین، ترکیہ، جرمنی اور ہندوستان سے سب سے زیادہ سامان درآمد کیا ہے۔

ٹیگس