Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کی طاقت سے صیہونی حلقوں میں تشویش کی لہر

صیہونی اخبار جیروزلم پوسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کی بحریہ کروز میزائلوں سے مزید طاقتور ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صیہونی میڈیا نے لکھا کہ ایران اپنے فریگیٹس پر مزید کروز میزائل لگانے اور اپنی بحری طاقت میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ایران اپنی بحریہ کو مضبوط کرنے کی کوشش میں اپنے فریگیٹس پر کروز میزائلوں کا اضافہ کر رہا ہے۔

صیہونی اخبار جیروزلم پوسٹ نے اتوار کے روز سیٹ جے فرانٹزمین کے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران سبلان فریگیٹ پر مزید کروز میزائل نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سبلان ان تین الوند کلاس فریگیٹس میں سے ایک ہے جو ایران کے پاس ہیں۔

ایرانی بحریہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس جہاز کو مزید فائر پاور سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس پر 12 کروز میزائل نصب کیے جائیں گے۔ یہ کارروائی ایرانی بحریہ کے لیے اہم ہے۔

سیٹھ جے فرانٹزمین نے لکھا کہ اب ایران اپنی بحریہ کی طاقت اور کی مار کی توانائی بڑھانا چاہتا ہے۔ اس ملک نے اپنی طاقت دکھانے کے لیے بحری جہاز روس اور دور دراز مقامات پر بھیجے ہیں۔ سبلان نے حالیہ طویل فاصلے کے آپریشن میں اہم کردار ادا کیا اور 40 دنوں میں تقریباً 13 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

حالیہ برسوں میں، ایران نے بحیرہ کیسپین سمیت دیگر مشن انجام دیے ہیں۔ ایران نے اپنے مختلف بحری جہازوں میں کروز میزائلوں کو شامل کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

ٹیگس