صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اور محمد شیاع السودانی کی مشترکہ پریس کانفرنس، غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ و امریکہ کی حمایت سے غزہ کے خلاف جاری صیہونی جرائم غیر انسانی اور نسل کشی کے مترادف ہیں۔
سحرنیوز/ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے آج تہران میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ غصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی ہمہ جہتی امداد، غاصب صیہونی حکومت کو قتل و غارت گری اور وحشیانہ ترین جرائم کرنے کی ترغیب دلا رہی ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کا امریکی دعوی بالکل جھوٹا ہے اور امریکی حکومت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد کو ویٹو کرکے عملی طور پر غزہ میں نسلی کشی کی حمایت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی اعلی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے عراقی وزیراعظم آج صبح ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر ایران کے وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔