Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکیوں کی  نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر مکمل نظر ہے: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی مسلح افواج کے تمام سوالات کا فارسی میں جواب دینے کے بعد آبنائے ہرمز سے خلیج فارس میں داخل ہوا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے ذرائع ابلاغ سے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ خلیج فارس میں امریکی اپنا رویہ درست رکھنے پر مجبور ہیں کیوں کہ وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور ایرانی فوج کے نشانے پر ہیں۔

انھوں نے امریکی بحری بیڑے کے خلیج فارس میں داخل ہونے سے متعلق کہا کہ ایرانی ڈرون طیارے اس بیڑے کے اوپر تھے اور اس بیڑے کو خبردار کیا گیا کہ امریکی ہیلی کاپٹر بالکل بھی پرواز نہ کریں جس پر امریکی فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر عمل کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ علاقے میں امریکیوں کی تمام نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر مکمل نظر ہے اور ایران کی مسلح افواج کی آمادگی و حساسیت کو دیکھتے ہوئے خلیج فارس میں امریکی اپنا رویہ درست رکھنے پر مجبور ہیں۔

ٹیگس