Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  •   مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جرائم کی وجہ امریکی حمایت

او آئی سی کے رکن ملکوں کی پارلیمانی نشست میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جرائم کی وجہ غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کو قرار دیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: او آئی سی کے رکن ملکوں کے پارلیمانی آنلائن اجلاس میں جو ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے خواتین کے فریکشن کی اپیل پر اور اسی کی میزبانی میں فلسطین اور غزہ میں عورتوں اور بچوں کی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کے عنوان سے منعقد ہوا، ایران، فلسطین، بحرین، ترکیہ، انڈونیشیا اور لیبیا کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شریک بارہ ملکوں کے نمائندوں کی حیثیت سے فلسطین اور غزہ کے موضوع پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔

اس اجلاس میں ایران کے خواتین فریکشن کی سربراہ فاطمہ قاسم پور نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے حامی ملکوں نے اس غاصب حکومت کی وسیع سیاسی، فوجی اور مالی حمایت کر کے فلسطینی عوام کے قتل عام کے جرم میں برابر کا شریک ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے جس کی بنا پر ان تمام ممالک کو عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے نمائندوں کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار اور ان کی انسان دوستانہ مدد کے طریقے تلاش کریں۔

فاطمہ قاسم پور نے کہا کہ گزشتہ سات عشروں سے زائد عرصے سے فلسطینی عوام اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے حق اور دیگر تمام بنیادی و انسان دوستانہ حقوق سے محروم ہیں اور انھیں ان کے آبائی وطن سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے علاقائی و بین الاقوامی نیز انسان دوستانہ تمام قوانین و اصول کی ہمیشہ دھجیاں اڑائیں اور اس نے یورپ و امریکہ کی ہمہ جہتی حمایت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو کسی بھی جرم کے ارتکاب کا جواب دہ بننے سے بچائے رکھا اور نتیجے میں اس غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا اور فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رکھی۔ 

ٹیگس