Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • دلوں پر راج کرنے والے استقامتی محاذ کے سربکف مجاہد کی برسی

آج بدھ تین جنوری دو ہزار چوبیس کی تاریخ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقدہ پروگراموں میں ان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی مناسبت سے مغربی ایشیا کے علاقے میں بھی برسی کے پروگراموں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دلیرانہ مجاہدت کی قدردانی کی جا رہی ہے۔ پورے ایران میں جاری تعزیتی جلسوں میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی غیر معمولی فداکاریوں اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

عراق، لبنان، فلسطین اور یمن سمیت مختلف ملکوں میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شہید قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی پر جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تہران میں آج رات مصلای امام خمینی میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک بہت بڑا تعزیتی اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس میں دسیوں ہزار افراد شریک ہوں گے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اور ہنر مندوں نیز شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بیٹوں کی شرکت سے تہران کے وحدت ہال میں بہ قد قامت یاران کے عنوان سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی سمفونی پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں ایران کے مختلف سول و فوجی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ سمفونی کا پہلا حصہ مقدس دفاع کے عنوان، دوسرا حرم کے دفاع اور تیسرا حصہ شہادت کے عنوان سے مخصوص کیا گیا۔

ٹیگس