Jan ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ نیویارک، مختلف ملکوں کے حکام سے وزیرخارجہ کی ملاقاتیں (ویڈیوز)

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے جو مغربی ایشیا کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، لبنان اور روس کے وزرائے خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران و لبنان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ‌فريقوں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

حسین امیر عبداللہیان نے اسی طرح شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی گیر پڈرسن سے ملاقات اور مغربی ایشیا کے حالات پر تبادلہ خيال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امید عبد اللہیان، مغربی ایشیا کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل ایک وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی، نائب مستقل مندوب زہرا ارشادی اور دیگر ایرانی نمائندوں اور سفارتکاروں نے استقبال کیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یہ اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔

ٹیگس