Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز

دارالحکومت تہران سمیت پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں عالم یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں سے عالمی یوم القدس کی ریلیاں تہران یونیورسٹی کی طرف رواں دواں ہیں۔
اسی طرح مشہد مقدس، قم، شیراز، اصفہان، زاہدان سمیت ایران کے مشرقی، مغربی اور شمالی نیز جنوبی سبھی شہروں اور قریوں میں عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں روزے داروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔عالمی یوم القدس کے جلوس میں شریک روزے دار مسلمانوں کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم، قدس شریف کی تصاویر، اور ایسے اعلانات اور بینر دیکھے جاسکتے ہیں جن پر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کے ساتھ مکمل یک جہتی کے نعرے درج ہیں۔

ٹیگس