اسرائیل کے خلاف کارروائی میں اہداف حاصل ہوئے: میجر جنرل باقری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i432462-اسرائیل_کے_خلاف_کارروائی_میں_اہداف_حاصل_ہوئے_میجر_جنرل_باقری
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کی کارروائی میں ڈرون طیاروں، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی قابل ذکر تعداد کا استعمال کیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف کارروائی میں اہداف حاصل ہوئے: میجر جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کی کارروائی میں ڈرون طیاروں، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی قابل ذکر تعداد کا استعمال کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے میں ایسی اچھی ٹیکٹک اور مناسب منصوبہ بندی کی گئی جس کے نتیجے میں نہ صیہونیوں کا آئرن ڈوم کوئی قابل ذکر مقابلہ کرسکا نہ ہی ان کا میزائلی دفاعی نظام۔
میجر جنرل باقری نے واضح کیا کہ کارروائی کے تحت مقرر شدہ اہداف حاصل کرنے میں ایران کامیاب رہا۔