Jun ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے استنبول میں منعقدہ ڈی ایٹ کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ ڈی ایٹ ممالک کا ہنگامی اجلاس سنیچر کو استنبول کے تاریخی دولما باغچہ محل میں ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

ٹیگس