Jun ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • سوئڈن میں قید ایرانی شہری رہا، ایران کی پاور ڈپلومیسی کا ایک اور مظہر

ایران کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری کاظم غریب آبادی نے کہا کہ 2018 سے سویڈن میں غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے ایرانی شہری حمید نوری کو آزاد کر دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نما‎ئندے کے مطابق، ایرانی شہری حمید نوری کی رہائی، ایران کی عدلیہ، وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ خاص طور پر شہید صدر آیت اللہ رئیسی اور شہید امیر عبداللہیان کی کوششوں  کا نتیجہ ہے۔ حمید نوری کے بیٹے مجید نوری نے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام میں اپنے والد کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی اور غدیر کے موقع پر، 1680 دنوں کی قید کاٹنے کے بعد ایران کے غیور حکام کی غیر معمولی کوششوں سے میرے والد حمید نوری، ایران واپس لوٹے ہیں۔

اس دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حمید نوری کی رہائی قومی مفادات کے ادراک اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں کے حقوق کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری کے میدان میں طاقت کا ایک اور مظہر ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ سویڈن کی عدالت کے غیر قانونی اور ناجائز فیصلے سے ایرانی شہری کی رہائی ملک کے سفارتی نظام، عدلیہ اور دیگر متعلقہ حکام کی مسلسل سیاسی، قانونی اور قونصلر کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی خصوصی توجہ اور شہید وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی مسلسل کوششوں کی قدر دانی ضروری ہے۔

ٹیگس