Aug ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کا ایوارڈ شہید اسماعیل ہنیہ کے نام

مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ، استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کے جرائم کے زیرعنوان اسلامی انسانی حقوق کے آٹھویں دور کا ایوارڈ تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی انسانی حقوق کی حمایت کے لئے دیئے جانے والے ایوارڈ کے آٹھویں دور کی تقریب تہران میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سمیت ملک کے اعلی سیاسی و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

اسلامی انسانی حقوق ایوارڈ کی تقریب 4 اگست کو یوم اسلامی انسانی حقوق اور احترام انسانیت کے موقع پرمنعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اسلامی انسانی حقوق کا ایوارڈ، انسانی حقوق کی پامالی کی بھینٹ چڑھنے والوں اور انسانی حقوق کے حامیوں نیز اس کے لئے کام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے ۔ اس سال اسلامی انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ ، تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ ، جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیادہ نخالہ ، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سربراہ سراج الحق ، فرانسیسی وکیل و قانون داں ژیل دوور ، کینڈا میں صیہونیت مخالف کارکن شارلوت کیتس ، اور اقوام متحدہ میں نیکاراگوئہ کے سفیر و مستقل مندوب حاشیہ ارمیڈا کو دیا گیا ۔

اس تقریب میں ایران کے شہید وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کے خاندان اور آزاد شدہ سفارتکار شہید اسداللہ اسدی اور شہید زاہدی کے گھروالوں کو بھی اسلامی انسانی حقوق کے انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔

ٹیگس