Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کا دورہ عراق کامیاب رہا: ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ عراق کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تعاون کے نئے باب کھلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں تین روز کے دوران صدر مملکت نے عراق کے چھے شہروں کا دورہ کیا۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران ایران کے صدر پہلی بار عراق کے علاقے کردستان اور بصرہ گئے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے چودہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنا پہلا غیرملکی دورہ مکمل کر کے عراق سے واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔ اس کے دورے کے دوران انھوں نے عراق کے صدر اور وزیراعظم سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ٹیگس