Sep ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا، ایرانی وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب

لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور عام لوگوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں کہا کہ اگر لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کرچکا ہے، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے ایران حزب اللّٰہ کی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا یہ ایک ہفتے میں دوسرا اجلاس ہے۔

ٹیگس