Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • دنیا صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے خاموش نہيں رہ سکتی: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کو علاقے میں سنگین بحران کا باعث قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ستانویں اجلاس کے موقع پر ایک بیان جاری کر کے صیہونی حکومت کے تشدد کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی جان بوجھ کر منظم خلاف ورزی ، جنگی جرائم ، انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی نیز ان کے نسلی صفائے کے وحشتناک نمونے قرار دیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو حاصل لامحدود تحفظ پورے مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر انسانی المیہ رونما ہونے پر منتج ہوگا ۔

ایران کے وزيرخارجہ کے بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دنیا صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے خاموش نہيں رہ سکتی کہا کہ تہران انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کمیشن سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ان جرائم کی بھرپور مذمت کریں گے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے عالمی انسانی حقوق کے تناظر میں ایک طریقہ کار تیار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے اس بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مسلسل کوششوں کے ذریعے ان جرائم کے ذمہ داروں پرعالمی و قومی عدالتوں میں مقدمہ قائم کرے اور غزہ ، رفح ، لبنان اور پورے مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کی جنگی مشینری کو روکے ۔

ٹیگس