ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر
Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ پاکستانی حکام کے ساتھ علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سحر نیوز/ ایران: آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے علاقائی دورے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بعض دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی امور اور خطے کے اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ خطے کے حالات اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی کا جائزہ اس دورے کے اہم ترین اہداف میں شامل ہے۔
وزیر خارجہ بننے کے بعد سید عباس عراقچی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔