Nov ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کامیابی کو لبنانی قوم کی استقامت اور مزاحمتی فورسز کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے  اپنے ہم منصب عبداللہ بوحبیب سے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں جنگ بندی کے قیام کے بعد لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس گفتگو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اس کامیابی کو، لبنانی قوم کی ناقابل بیان استقامت، مزاحمتی گروہوں کی جدوجہد اور لبنانی اسپیکر اور حکومت کی سیاسی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے  لبنان کی حکومت، قوم، فوج اور مزاحمت کی حمایت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے معاہدوں کی عدم پابندی کے ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے اس سلسلے میں لبنانی حکومت کی چوکسی اور سنجیدگی کی ضرورت پر  زور دیا۔

ٹیگس