Jan ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر تاجیکستان اور روس کے دورے کے لئے روانہ

ایران کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لئے روانہ ہوگئے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہوئے جو صدرمملکت کے تین روزہ دورے کی پہلی منزل ہے۔

ایرانی صدر اس دورے میں اپنے تاجیک ہم منصب امام علی رحمان سمیت اس ملک کے وزیراعظم اور اسپیکر سے ملاقات کریں گے  جس کے دوران دونوں ممالک کے حکام کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

 صدرپزشکیان تاجیکستان کے بعد جمعے کو روس جائیں گے جہاں وہ صدر ولادیمیر پوتین اور روسی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ روسی تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے اورایران روس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ٹریٹی پر دستخط کریں۔

صدرپزشکیان کا یہ تاجیکستان کا پہلا اور روس کا دوسرا دورہ ہے۔

 

ٹیگس