بین الاقوامی سائنسی تحقیقات اور ایجاد ات کے مقابلوں میں ایرانی اسٹوڈنس کی نمایاں کامیابی
نوعمر ایرانی موجدوں نے دوہزار پچیس کے جنوبی کوریا کے بین الاقوامی سائنسی تحقیقات اور ایجاد ات کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈل اور ایک چاندی کا تمغہ جیتنا ہے۔
جنوبی کوریا کے بین الاقوامی سائنسی تحقیقات اور ایجاد ات کے مقابلوں میں ایرانی طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کیں ہیں۔ یہ بین الاقوامی مقابلے جو سولہ اور سترہ جنوری کو منعقد ہوئے تھے اس میں امریکہ ، نیوزی لینڈ، قزاقستان، انڈونیشیا، ملیشیا، چین اور جنوبی کوریا سمیت تیرہ ممالک کے موجدین شرکت کی۔ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلبہ کی ٹیموں نے میکاٹرونکس، مصنوعی ذہانت، پروگرامنگ، الیکٹرانکس، کیمسٹری اور نینو، بائیو ٹیکنالوجی اور ذہن شناسی ، نئی توانائیوں ، فزکس اور فلکیات سے متعلق شعبوں میں مقابلہ کیا۔
ایرانی طالب علموں کی ٹیم کے سربراہ مہدی رشیدی جہان نے بتایا کہ علی رضا جعفرنژاد اور مہدی رجبی کی ٹیم نے میکاٹرونیکس میں گوڈ میڈل حاصل کیا جبکہ معبد رجبی اور ہلنا رجبی کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سونے کا تمغہ جیتا اور یوں جنوبی کوریا کے بین الاقوامی سائنسی تحقیقات اور ایجاد ات کے مقابلے میں ایران کو سونے کے دو تمغے ملے ۔
رشیدی جہان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منتخب ٹیموں کے مقالے کوریا کے معتبر جرائد میں شائع ہوں گے کہا کہ طاہا کنعانی اور محمد حسین رحمانی، فزکس اور نینو کے شعبوں میں چاندی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔