آج تہران میں اور بہت جلد بیت المقدس میں جشن آزادی منائیں گے: حماس
Feb ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ مقاومت اور فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی اعلی نگران کونسل کے رکن خلیل الحیہ نے داراحکومت تہران میں ایران کےاسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کی ریلی کے دوران آزادی اسکوائر پر عوام کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم تہران میں جشن آزادی منا رہے ہیں اور وہ دن نزدیک ہے کہ جب ہم سب مل کر بیت المقدس میں آزادی کا جشن منائیں گے۔