Mar ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ذوالفقار مشقوں کے دوران 160 خصوصی ٹریننگ، ایران کی فوجی تیاریوں کو دیکھ کر دنیا حیران

ذوالفقار فوجی مشقوں کے دوران 160 خصوصی ٹریننگ انجام پائی ہے۔ ایڈمیرل سیاری نے بتایا کہ ملک کے دفاع کی تیاری مکمل ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کوآرڈینیٹنگ ڈپٹی کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے گزشتہ دنوں منعقدہ "ذوالفقار" فوجی مشقوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وسعت، فوجی دستوں کی مہارت اور ان کے تحرک، ہتھیاروں کے تنوع اور فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ مشقیں مثالی ثابت ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذوالفقار مشقوں کے دوران 160 خصوصی ٹریننگ انجام پائی۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بتایا کہ ان مشقوں کے ذریعے موجودہ اور مستقبل میں ممکنہ خطروں سے نمٹنے کے راستوں کو آزمایا گیا جس کے نتیجے میں ملک کی دفاعی طاقت کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ان مشقوں کے نتیجے میں عوام کی خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

فوج کے نائب سربراہ نے کہا کہ آج کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے اور وہ ملک میدان جنگ میں زیادہ کامیاب رہتا ہے جس کا ارادہ زیادہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ارادے کا حصول اللہ پر ایمان اور روحانی طاقت میں اضافے کے ذریعے ہی حاصل ہوتا ہے جس پر ایران کی مسلح افواج میں خاص توجہ دی گئی ہے۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عوام کی حمایت کے ساتھ، ملک کی ارضی سالمیت اور اسلامی انقلاب کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی پوئی دیوار کی طرح ڈٹی ہوئی ہیں اور اپنی صلاحیتوں میں روزبروز اضافہ بھی بھی کر رہی ہیں۔

 

ٹیگس