ایران کے مقابلے میں امریکہ کو ایک بار پھر ملی شکست، تہران او پی سی ڈبلیو کا بنا نائب صدر
Mar ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
ایران کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نامزدگی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایران کا انتخاب ادارے کی سالانہ کانفرنس کے دوران ہوا، جو دنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے مستقل خاتمے کے لیے کام کرتا ہے۔

ایران نے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں منعقدہ اوپی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کے ایک سو آٹھویں اجلاس میں یہ نشست حاصل کی۔ اجلاس کے دوران امریکہ نے کونسل کے ارکان پر دباؤ ڈال کر ایران کی نامزدگی کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس کی کوشش ناکام رہیں۔