ایرانی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے ایران امریکہ مذاکرات کی کامیابی کے امکان کا اظہار
Apr ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ناجائز مطالبات نہ کئے جانے کی صورت میں اچھے سمجھوتے تک پہنچا جاسکتا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے نائب وزیرخارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکہ اگر کل کے مذاکرات میں غیر متعلقہ مسائل نہ اٹھائے اور ناجائز مطالبات نہ کرے تو ایک اچھے سمجھوتے تک پہنچا جاسکتا ہے انہوں نے صربیا میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ ایران ماضی کی طرح اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر بات چیت اور تعاون کے لئے تیار ہے اور پچھلے چند مہینوں کے دوران چین ، روس اور تین یورپی ملکوں سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دوطرفہ احترام کی بنیاد پر مذاکرات کرے گا اور کسی بھی طرح کی منہ زوری اور بدمعاشی کو برداشت نہيں کرے گا۔