Apr ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی بیٹی نے جاپان میں کی تاریخ رقم

جاپان میں اسکواش کی خواتین کی عالمی رینکنگ کے مقابلوں میں ایران کی خاتون اسکواش کھلاڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

ارنا کے مطابق جاپان کے شہر یوکو ہاما میں، اسکواش میں خواتین کی عالمی رینکنگ کے مقابلوں میں ایران کی خاتون اسکواش کھلاڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 اس رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر یوکو ہاما میں، خواتین کی  عالمی رینکنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایران کی خاتون اسکواش کھلاڑی فرشتہ اقتدار نے 263 ویں رینکنگ کے ساتھ شرکت  کی اور فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔

ایران کی خاتون اسکواش کھلاڑی فرشتہ اقتدار

فائنل میں  ایران کی اسٹار خاتون کھلاڑی فرشتہ اقتدار کا مقابلہ ملیشیا کی کھلاڑی سے ہوا جو وہ تین زیرو سے ہار گئی  اور اس  کو دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا لیکن فائنل تک پہنچنے کے لئے اس نے جاپان، ملیشیا اور جنوبی کوریا کی اسکواش کھلاڑیوں کو شکست دی اور پہلی بار چھے ہزار ڈالر کے اسکواش ٹورنا منٹ کا فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی جس سے یقینا اس کی عالمی رینکنگ بہت بہتر ہوگی۔

ٹیگس