ایران اور روس کے تعلقات کی بنیادیں مستحکم ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i443383-ایران_اور_روس_کے_تعلقات_کی_بنیادیں_مستحکم_ہیں_ترجمان_وزارت_خارجہ
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات عروج پر ہیں، اس کی بنیادیں مستحکم اور دونوں قوموں کے باہمی احترام اور مفادات پر قائم ہیں۔
(last modified 2025-04-17T11:31:37+00:00 )
Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے تعلقات کی بنیادیں مستحکم ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات عروج پر ہیں، اس کی بنیادیں مستحکم اور دونوں قوموں کے باہمی احترام اور مفادات پر قائم ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہمسایہ اور اسٹریٹیجک اتحادی ملک، روس کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایران اور روس کے اعلی سطحی تعلقات مستحکم اور دونوں قوموں کے باہمی احترام اور مفادات پر قائم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، روسی صدر  پوتین کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام لیکر جمعرات کی دوپہر کو ماسکو پہنچے۔