Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے:ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے توانائی، تیل اور گیس کے شعبوں اور پرامن ایٹمی پروگرام سے تعلق رکھنے والے آفیشل افراد پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر مبنی امریکہ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی آفیشلز کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالیسی کو ایرانی عوام کے خلاف امریکی پالیسی سازوں کے مخاصمانہ رویے کی واضح علامت قرار دیا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ ایران کے مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں پر مسلسل پابندیاں عائد کرنا غنڈہ گردی اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنا بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں اور قواعد سے متصادم ہے اور امریکہ کو ان مجرمانہ اقدامات کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

ٹیگس