May ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات ملتوی

ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والے بالواسطہ مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور جو 3 مئی کو روم میں منعقد ہونا تھا، عمانی وزیر خارجہ کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات مؤخر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر ہفتہ 3 مئی کو ہونے والی ایران-امریکہ بات چیت کو دوبارہ شیڈول کیا جا رہا ہے۔ نئی تاریخ باہمی اتفاق رائے سے جلد طے کی جائے گی۔

ٹیگس