May ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا منشور نسل کشی کو روکنے سے قاصر ہے: سعید رضا عاملی

چھٹی عالمی کانفرنس حضرت رضا(ع) کے سیکرٹری نے کہا کہ انسانی حقوق کا منشورتوحیدی بنیادوں سے خالی ہے اس لئے انسانوں کوحقیقی مفادات فراہم نہیں کر سکتا جس کا نتیجہ دنیا میں ظلم اور نسل کشی کا تسلسل ہے ۔

سحرنیوز/ایران: مؤرخہ5 مئی2025 بروز سوموار کو چھٹی عالمی کانفرنس حضرت رضا(ع) حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں منعقد کی گئی جس سے کانفرنس کے سیکرٹری جناب سعید رضا عاملی نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید آیت اللہ رئیسی اور بندر عباس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران 21 ممالک کے دانشوروں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دانشوروں کو اس عالمی کانفرنس میں شرکت کی بابت خیر مقدم کہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کانفرنس کے انعقاد کا بنیاد مقصد اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے کیونکہ ایسی دنیا جو الہیٰ تعلیمات سے محروم ہو اس میں اہلبیت(ع) اور خصوصاً حضرت امام علی رضا(ع) کے تہذیبی افکار کو پیش کرنا ایک ناقابل تردید ضرورت ہے۔

 سعید رضا عاملی نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی راہنمائی کے ساتھ 1983 میں پہلی عالمی کانفرنس منعقد کی گئی۔ ہمارا مشن امام رضا علیہ السلام کی الہیٰ اور تہذیبی فکر کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے ۔ان کا مزید یہ کہنا تھا آج انسانی حقوق کے خوبصورت نعروں کا سہارا لے کر پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور قوموں کو ہراساں کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے غزہ کے حالیہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں مارے جانے والے افراد کا دو تہائی حصہ بچے ، خواتین اور عام شہری ہیں۔ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کا منشور توحیدی بنیاد پر نہیں ہے ۔

جناب عاملی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا منشور وٹو پاور پر مشروط ہے جس کی وجہ سے غزہ کی مظلوم عوام پر بدترین جرائم اور محاصرے کے باوجود بھی اس انسانی تباہی کو روکنے سے قاصر ہے۔ حالانکہ دنیا کی تمام آزاد قومیں بشمول یورپ،امریکہ، ایشیا اور افریقہ نے متحدہ ہو کر اس ظلم کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ جناب عاملی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق اور کرامت انسانی کے میدان میں الہی فکر سے دنیا بھر کے دانشوروں کے لئے ایک نیا رستہ کھل سکتا ہے ۔

 

ٹیگس