، تابکاری آلودگی نہيں ، امریکی حملے کے بعد ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کا اعلامیہ
ایران کی ایٹمی سیکورٹی کا اعلامیہ ایران کی ایٹمی سیکورٹی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد تابکاری کی علامتیں نہیں ملی ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی سیکورٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ہم نے پہلے سے جو انتظامات کررکھے تھے ان کی بناپر تابکاری کی کوئی علامت نہیں ملی ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی سیکورٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات پر جرائم پیشہ امریکا کے حملے کے بعد جو بین الاقوامی قوانین منجملہ این پی ٹی اور ایٹمی سیکورٹی سے متعلق بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، ایٹمی تابکاری کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے، فوری طور پر ان مراکز کا پوری دقت کے ساتھ معائنہ کیا گیا ۔
ایران کے محکمہ ایٹمی سیکورٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ " اطلاع دی جاتی ہے کہ ان تدابیر اور انتظامات کے نتیجے میں جو پہلے ہی کرلئے گئے تھے، ایٹمی آلودگی(تابکاری) کی کوئی علامت نہیں ملی ہے، لہذا مذکورہ تنصیبات کے اطراف کے علاقوں کے ساکنین کے لئے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔