Jun ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • عراقچی: ایران کے پاس اپنے اقتدار اعلی اور عوام کے مفادات کے دفاع کے لئے سبھی آپشنزمحفوظ

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دفاع کے لئے ایران کے سبھی آپشنزپر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ملک و قوم کے دفاع کے لئے سبھی آپشنز موجود ہیں۔

انھوں اپنے سماجی رابط کے ایک پیج پر لکھا ہے کہ امریکا نے جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، ایران کی پر امن ایٹمی تنصییبات پر حملہ کرکے اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج صبح جو کچھ ہوا ہے وہ دہلا دینے والا اور شرمناک ہے اور اس کے نتائج باقی رہیں گے۔ اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام پر اقوام متحدہ کے سبھی اراکین کو تشویش ہونی چاہئے۔

سید عباس عراقچی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشوراور اس کی دفعات کے مطابق ایران کو اپنے دفاع اور جواب دینے کا حق حاصل ہےاور ایران کے پاس اپنے اقتدار اعلی اور اپنے عوام کے مفادات کے دفاع کے لئے سبھی آپشنز محفوظ ہیں۔

 

 

ٹیگس