ایران پر امریکی حملہ ، کشیدگی میں اضافہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
Jun ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے ایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔
سحر نیوز/ ایران:ا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے، اس سے عام شہریوں ، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے، تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔