اسرائیل پر خیبر شکن کی بارش، بھاری نقصان
ایران نے آپریشن وعدہ صادق 3 کی بیسویں لہر میں چالیس میزائل فائر کئے ہیں اور پہلی بار کئی وار ہیڈ ایک ساتھ لے جانے والا خیبر شکن میزائل استعمال کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے اپنے تازہ اعلامیہ میں اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کی بیسویں لہر میں، ایران نے صیہونی حکومت کے خلاف پہلی بار کئی وار ہیڈ ایک ساتھ لیجانے والا خیبر شکن بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ کے جدید اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چالیس میزائلوں کی فائرنگ سے، آپریشن وعدہ صادق 3 کی بیسویں لہر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لہر میں پہلی بار کئی وار ہیڈ ایک ساتھ لے جانے والاخیبر شکن میزائل استعمال کیا گیا ہے جو پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے تیار کیا ہے اور یہ پن پوائنٹ بیلسٹک میزائل مختلف طرح کی صلاحیتیں رکھتا ہے، دوران پرواز، مختلف اقدامات انجام دینے پر قادر ہے اور اس کی قوت تخریب بھی اعلی سطح کی ہے۔
اس بیان کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 کی بیسویں لہرمیں جو مراکز اور اہم تنصیبات نشانہ بنی ہیں ان میں بین گورین ایئر پورٹ، بیالوجیکل ریسرچ سینٹر، کنٹرول اینڈ کمانڈ کے متبادل مراکز شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ابھی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اپنی اصلی طاقت اور توانائی نہیں دکھائی ہے و من نصر الا من عنداللہ العزیز الحکیم۔