صدر ایران سے ہندوستانی وزير اعظم کی ٹیلی فونی گفتگو ، صیہونی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار
Jun ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی وزیر اعظم نے آج اتوار کی سہ پہر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی اور تنازعہ کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا۔
نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ " ایرانی صدر مسعود پاشکیان سے بات ہوئی، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کی۔ حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔