Jun ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اسرائیل پر آئی آر جی سی نے پھر برسائے میزائیل، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔

سحر نیوز/ ایران: "وعدہ صادق 3" آپریشن کی جاری بیسویں لہر مختلف اقسام کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مائع اور ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کے امتزاج سے، تباہ کن وارہیڈز کی طاقت کے ساتھ اور دشمن کے دفاعی حصار کو عبور کرنے کی نئی حکمت عملیوں کے ذریعے مختلف اہداف کے خلاف شروع کی گئی۔

جن میں صہیونی حکومت کے حیاتیاتی تحقیقاتی مراکز
صہیونی حکومت کے سپورٹ بیسز اور مختلف سطحوں پر کنٹرول اور کمانڈ کے مراکز شامل رہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایران نے تل ابیب کے خلاف اب تک کا شدید ترین حملہ کیا ہے۔

 

ٹیگس