Jun ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • ملت ایران نے دشمن کو اپنے عزم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا ؛ ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف یہ کہ کبھی بھی دشمن کے سامنے گھٹنے نہيں ٹیکے بلکہ دشمن کو ملت ایران کے عزم کے سامنے جھکنے پرمجبور کیا ہے.

سحر نیوز/ ایران:  رپورٹ کے مطابق ابراہیم عزیزی نے سنیچر کو شہداء کی تشییع جنازہ کے موقع پرکہا کہ بلا شبہ رہبر انقلاب کے ارشادات ہمارے اسلامی معاشرکے لئے مشعل راہ ہیں۔

ابراہیم عزیزی نے بارہ روزہ جنگ میں ملت ایران کی شجاعت و دلیری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بارہ روزہ جنگ کے بارے میں جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا تھا کہ ملت ایران گھٹنے نہيں ٹیکے گي تو ایسا ہی ہوا اوریہ ایک مطلقہ ، مسلمہ اورحتمی حقیقت ہے کہ ہم کبھی بھی نہ صرف یہ کہ ملت ایران کے دشمنوں کے سامنے جھکے نہيں بلکہ ہمیشہ دشمن کو ملت ایران کے عزم و ارادے کے سامنے جھکنے پرمجبور کیا ہے۔

 

ٹیگس