Jun ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  •  نائب صدر:  جارحیت کے دوران، عوام کی یک جہتی اقتصادی میدان میں زیادہ نمایاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئر نائب صدر نے 12 روزہ صیہونی امریکی جارحیت کے دوران عوام کی وحدت اور یک جہتی کو بے مثال قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ملک کے چودھویں صدارتی الیکشن میں کافی کوششوں کے باوجود، عوام کی مشارکت میں صرف اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن صیہونی حکومت کی 12 روزہ دہشت گردانہ جارحیت کے دوران عوام کا اتحاد اور یک جہتی بے مثال تھی۔

انھوں نے کہا کہ 12 روزہ جارحیت کے دوران، عوام کی یک جہتی اقتصادی میدان میں زیادہ نمایاں تھی ۔

سینیئر نائب صدر نے اسی کے ساتھ بتایا کہ صیہونی جارحیت کے دوران ملک میں پیٹرول کا خرچ یومیہ 197 لیٹر بڑھ گیا تھا لیکن کہیں بھی ایندھن کی کمی نہیں دیکھی گئی اور اس حوالے سے بھی عوام نے بے مثال تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے جارحیت رک جانے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کے لئے مکمل آمادگی پر زور دیا۔

سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے آخر میں کہا کہ جنگ کے بعد امور مملکت چلانے میں عوام کی مشارکت بڑھانا ضروری ہے کیونکہ ملک کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران عوام جس طرح متحد ہوکر میدان میں آئے اور مثالی یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ امور مملکت چلانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی جائے اور عوام کی مشارکت بڑھائی جائے۔

ٹیگس