Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • اکو سربراہی اجلاس کے دوران ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان میں ایک خوشگوار اور تعمیری ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان میں ایک خوشگوار اور تعمیری ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی، تجارتی روابط، سرحدی تعاون اور اقتصادی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو برادرانہ اور تاریخی قرار دیا، جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں فریقین نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس