Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  •  ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹنے کا امکان؛ ایرانی وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے شانگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چین کے سی جی ٹی این سے گفتگو میں ایران کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تنازعہ نہيں ہے، ایک جارحانہ اقدام ہے اور اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاسبب جارحیت تھی لیکن ہمارے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور اس لئے ہم نے اپنے ملک کا دفاع کیا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو جارحیت روکنے پر مجبور کرنے اور بلا شرط جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کردیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ البتہ یہ جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے اور اس کی وجہ واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی جنگ بندی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا سابقہ بہت برا ہے اس لئے ہم پوری طرح ہوشیار ہيں اور کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہيں۔ 

ٹیگس