Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • صدر ایران: قوانین کے پابند ہیں لیکن زور زبردستی کو ہرگز قبول نہیں کريں گے

صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں لیکن زور زبردستی اوراس بات کو ہرگز قبول نہیں کريں گے کہ ایرانی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کردیا جائے

سحرنیوز/ایران:صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آرمینیا کے وزير اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو میں  بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس بات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ایرانی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کردیا جائے

 ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آرمینیا کے وزير اعظم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ایران  جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کی نگرانی میں بارہا ثابت کرچکا ہے کہ اس کا  ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ اس کے علاوہ ایٹمی اسلحہ بنانے کی ممانعت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کا فتوی بھی موجود ہے اس کے باوجود ہمارے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جھوٹے دعوؤں،غلط رپورٹوں اور بے بنیاد میڈیا پروپیگنڈوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔  

انھوں نے اس گفتگو میں کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں لیکن کسی بھی قسم کی زور زبرستی اور اس بات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ ملت ایران کو اس کے حقوق سے محروم کردیا جائے۔

ٹیگس