Jul ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی  جرائم پر مبنی ایران کی سرکاری اور دستاویزی رپورٹ سلامتی کونسل میں درج

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص 12 روزہ فوجی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کے بارے میں جامع اور تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

سحرنیوز/ایران:ایران کے مستقل مندوب کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خط میں صیہونی حکومت کے حملوں سے ہونے والے بھاری انسانی نقصانات اور وسیع پیمانے پر تباہی کا ذکر کرتے ہوئے اس صیہونی جارحیت کے مرتکب افراد کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داری پر زور دیا گیا ہے۔

اس خط کے ساتھ منسلک رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فضائی، میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران جو 13 جون  2025 کی صبح سے شروع ہوئے اور 24 جون تک جاری رہے، 132 خواتین اور 45 بچوں سمیت 1100 بے گناہ شہری شہید اور 5750 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ حملے اس وقت ہوئے جب اسرائیلی حکومت نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی وسیع فوجی، انٹیلی جنس اور سیاسی حمایت کے ساتھ جان بوجھ کر شہری مراکز، اہم انفراسٹرکچر، ہسپتالوں، میڈیا سینٹر،  پرامن ایٹمی تنصیبات اور ایرانی خاندانوں کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس