جمعہ 25 جولائی کو استنبول میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان مذاکرات؛ ایران کے نائب وزیر خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے جمعہ کو استنبول میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان ملاقات کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ہم استنبول میں جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں سفارتی مسائل اور یورپ کے ساتھ اسنیپ بیک میکانزم پر تبادلہ خیال کریں گے اور ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم حالات کو سنبھالنے کے لیے مشترکہ حل تک پہنچ سکیں۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ہفتے کے آخر میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان ہونے والی ملاقات اور ان مذاکرات کے موضوع کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر برائے خارجہ امور اور سید عباس عراقچی کے اعلی رابطہ کار کے ساتھ ملاقات کے بعد منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ اگر وہ ٹریگر میکانزم کو فعال کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک مکمل طور پر غیر قانونی اقدام ہے، اور اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ JCPOA پر ساتسال سے عمل نہیں ہوا، اور یورپی ممالک نے امریکہ کے JCPOA سے دستبرداری کے بعد اپنے وعدوں کو معطل کر دیا، اب وہ خود JCPOA پر عمل درآمد نہ کرنے کا کیا دعویٰ کرنا چاہتے ہیں؟ اب وہ ایران سے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا مطالبہ کرنا چاہتے ہیں؟