Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛ سپاہ پاسداران کا بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی کو کسی بھی قسم کا خطرہ ایجاد کیا گیا تو ایسا فیصلہ کن اور ناقابل تصور جواب دیا جائے گا جو آپریشن وعدہ صادق3 سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ ایرانی فوجی کمانڈروں کی شہادت کے چالیسویں دن کی مناسبت سے جاری بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب نے زور دیا کہ ایران کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران اور ایران کی دیگر مسلح افواج امریکہ، صہیونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کی جانے والی جارحیت یا خطرات کا پختہ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ٹیگس